سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے نیو کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مفرور ملزم علی حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق گرفتار ملزم میر علی حیدر گرفتاری کے خوف سے بلوچستان سے فرار ہوکر کراچی میں روپوش تھا اور اس نے گرفتاری کے بعد دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم میرعلی کا تعلق جرائم پیشہ خاندان سے ہے اور وہ تھانہ دشت ضلع مستونگ کو مطلوب ہے۔
چوہدری صفدر کا مزید کہنا تھا کہ 2011 میں کیری روڈ مستونگ میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں میرعلی فرار جب کہ اس کا بھائی جمال گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا، گرفتار ملزم کا دوسران بھائی 2015 میں کوئٹہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق میر علی کا تیسرا بھائی یاسین کالعدم تنظیم کا اہم رکن ہے اور اس کے دیگر بھائی ایران میں روپوش ہیں۔