تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی سے قبل الیکشن کمیشن میں‌ بڑے پیمانے پر تبادلے

کراچی: ملک بھر میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تبادلے، تقرریاں اور ترقیاں کی گئیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے افسران کی تقرریوں  وتبادلوں اور ترقیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان کو عہدے سے ہٹا کر اسلام آباد بھیج دیا گیا، اُن کی جگہ سعید گل کو سندھ میں صوبائی الیکشن کمشنر  تعینات کیا گیا ہے۔

سعید گل اس سے قبل پنجاب کے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، جنہیں 21 گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ علی اصغر سیال کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ، ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد سائیں بخش چنڑ کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

ریجنل الیکشن کمشنر سکھر محمد شاہد کا بہاولپور تبادلہ کردیا گیا جبکہ بلوچستان کے الیکشن کمشنر محمد رازق کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے سات نومبر سے ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -