ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں جعلی پلیٹ لیٹس کی فروخت کا بڑا اسکینڈل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہریوں کو جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے جعلساز گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے 2 گرفتاریاں جناح اسپتال میں کی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی میگا یا مینول پلیٹ لیٹس سے مریض صحت یاب ہونے کے بجائے موذی امراض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس کی خریداری کی آڈیو ریکارڈنگ بھی محفوظ ہے۔ آڈیو ریکارڈنگ میں جعلساز گروہ کی گفتگو میں کہنا تھا کہ بغیر ڈونر کے 32 ہزار میں میگا پلیٹ لیٹس فراہم کردیں گے بلڈ سیمپل کے ساتھ پیشگی ادائیگی کریں، پلیٹ لیٹس اسپتال لاکر دیں گے۔

محکمہ صحت مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔ ڈاکٹر در ناز ڈائریکٹر سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاک بلڈ بینک رجسٹرڈ بلڈ بینک کی فہرست میں شامل نہیں ہے محکمے کو جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والوں کی تلاش تھی ملزمان نے گھوسٹ بلڈ بینک کے کارڈز اور فارم بھی چھپوائے ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں