جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

انکیتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ سے متعلق بات کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے رئیلیٹی شو بگ باس 17 میں بار بار اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ کا ذکر کرنے کے حوالے سے بول پڑیں۔

سُشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے چھ سال سے ایک ساتھ تھے پھر 2020 میں سشانت کی مبینہ خودکشی کے بعد انکیتا نے بزنس مین وکی جین سے شادی کرلی تھی۔

بگ باس 17 میں وہ کئی بار ناصرف سشانت کو یاد کرچکی ہیں بلکہ ساتھی کنٹیسٹنٹ ابھیشیک کمار کے ساتھ ان کے بارے میں بات کرتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں۔

اداکارہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ابھیشیک کمار سے بار ہا سشانت کے کے بارے میں اس لیے باتیں کرتی ہیں کیونکہ ابھیشیک انہیں اپنا آئیڈیل مانتے ہیں اور واقعی ان جیسا بننا  بھی چاہتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا ‘میں نے ہمیشہ سشانت کے بارے میں صرف اچھی باتیں کی ہیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے ان کے بارے میں کچھ اچھی باتیں بتا سکتی ہوں تو کیوں نہیں بتاؤں؟ میں اس کے بارے میں بات کر سکتی ہوں کیونکہ میں انہیں کافی حد تک جانتی ہوں اور ان کی محنت سے واقف بھی ہوں۔’

 انہوں نے کہا ‘میں جہاں بھی ہوں سشانت کے بارے میں بات کرنے میں بہت فخر محسوس کرتی ہوں اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں صرف ان اچھی چیزوں کے بارے میں بات کرتی ہوں جن کے بارے میں جانتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں