جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پولیس نے 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگا لیا، واردات خواتین پر مشتمل گروہ نے کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگا کر گھر میں کام کاج کے دوران وارداتیں کرنے والی خواتین چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گرفتار کی گئیں 2 چور خواتین نے تیسری خاتون ساتھی کے ہمراہ تھانہ ریس کورس کی حدود افشاں کالونی میں چوری کی بڑی واردات کی تھی۔

- Advertisement -

واردات کے دوران گھر سے 65 تولہ سونے کے زیورات، اور 13 لاکھ روپے چرائے تھے، ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ملوث خواتین کو گرفتار کر کے چوری کیا گیا مال برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے دوران نیوز کانفرنس بتایا کہ چور خواتین گینگ گھر میں ملازمت حاصل کر کے لوٹ مار کرتی تھیں، یہ خواتین 3 جنوری 2022 کو بلال نامی شہری کے گھر سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئی تھیں۔

دونوں خواتین کو پولیس نے جڑانوالہ سے گرفتار کیا، جب کہ تیسری ساتھی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

مددگار 15 کے اہل کار کا ذہنی معذور پر انسانیت سوز تشدد (ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

Comments

اہم ترین

مزید خبریں