تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

طلبا کے کلاس نہ لینے پر پروفیسرنے تنخواہ کے لاکھوں روپے واپس کردئیے

بہار: بھارت میں کالج پروفیسر نے طالب علموں کی عدم دلچسپی کے باعث اپنی تنخواہ کے لاکھوں روپے واپس کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے علاقے مظفرپور کے ایک سرکاری کالج  کے اسسٹنٹ پروفیسر للن کمار نے اپنی 33 ماہ کی تنخواہ جو تقریبا 24 لاکھ روپے بنتی ہے یونیورسٹی انتظامیہ کو یہ کہہ کر واپس کردی ہے کہ دو سال سے کسی طالبعلم نے ان کی کلاس ہی نہیں لی۔ اسسٹنٹ پروفیسر للن کمار نتیشور کالج میں ہندی زبان پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے عرصے میں ایک بھی طالب علم ان سے پڑھنے نہیں آیا اس لئے میرا تنخواہ لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا، میرا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ طلبا کو پڑھائے بغیر تنخواہ قبول کروں جس کے لیے مجھے رکھا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے دنوں میں بھی آن لائن کلاسز کے دوران میری کلاس میں چند طلبا ہوتے تھے۔

کالج پرنسپل نے پروفیسر کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ للن کمار کو یہ کرنے سے پہلے مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی، انہوں نے کہا کہ للن کمار کا یہ محض پوسٹ گریجویٹ ڈپارٹمنٹ میں منتقلی کا ایک حربہ تھا۔

Comments

- Advertisement -