تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

موٹر سائیکل سوار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا؟ ویڈیو بچے نہ دیکھیں

سری نگر سے لداخ جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری نگر سے لداخ جاتے ہوئے زوجیلا پاس کے دشوار گزار راستوں پر موٹر سائیکل سوار کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زوجیلا پاس پر ایک طرف کھائی ہے اور دشوار گزار سڑک پر برف بھی پڑی ہوئی ہے، سڑک پر ایک ٹرک جارہا ہے اور اس کے پیچھے موٹر سائیکل سوار بھی موٹر سائیکل چلا رہا ہے۔

شہری جلد بازی کی وجہ سے موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھتے ہوئے کھائی کی جانب پھسلنے ہی لگا تھا کہ اس نے فوری موٹر سائیکل روک لی اور وہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

موٹر سائیکل سوار کے ساتھ پیش آئے حادثے کا سارا منظر پیچھے سے آنے والی گاڑی کے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

زوجیلا پاس وادی کشمیر اور لداخ کے درمیان اہم روڈ لنک فراہم کرتا ہے جس کو دنیا کی خطرناک ترین پہاڑی سڑکوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو بھوپیندر جاٹ نامی شہری نے شیئر کیا تھا یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا لیکن اتوار کو یوٹیوب چینل وائرل ہاگ پر شیئر کیا گیا جسے اب تک اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ حادثات اس وقت ہوتے ہیں جب آپ جلدی کرتے ہیں، براہ کرم محتاظ رہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ موٹر سائیکل سوار جلد بازی کی وجہ سے کھائی میں گر سکتا تھا، دشوار گزار راستوں پر احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔

Comments

- Advertisement -