راولپنڈی: سابق ایم این اے بلال احمد پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق ایم این اے بلال احمد پر فرد جرم عائد کر دی گئی، بلال احمد پر فرد جرم ان کے پلیڈر کے ذریعے عائد کی گئی ہے۔
راولپنڈی کی عدالت نے نامزد دیگر دو ملزمان کو پیش ہونے کے لیے آج تین بجے تک کا وقت دیا، جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، فواد چوہدری، عمر ایوب کی فوٹیج فراہمی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
- Advertisement -
سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، آئی جی اسلام آباد نے 11 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی ہے، سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ ادائیگی پر جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کر دی۔
اس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔