تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’شادی کا دن ’ویلنٹائن ڈے‘ سے بہتر ہے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے شادی کے دن کو ویلنٹائن ڈے سے بہتر قرار دے دیا۔

شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار بلال قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹو شیئر کی جس میں انہیں اداکارہ و اہلیہ عروسی قریشی اور دونوں بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ سائیکل رکشے میں سوار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Qureshi (@bilal.qureshi)

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین ان کے الفاظ کو درست قرار دے رہے ہیں۔

بلال قریشی نے لکھا کہ ’شادی کا دن ویلںٹائن ڈے سے بہتر ہے۔‘ الحمدللہ، 7ویں سالگرہ مبارک ہو، شکریہ بیگم مجھے دو خوبصورت گلاب ینے کے لیے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Qureshi (@bilal.qureshi)

واضح رہے کہ بلال قریشی 2015 میں اداکار عروسہ قریشی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے دو بیٹے ہیں۔

اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی اور فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

Comments

- Advertisement -