تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے ذوالفقاربھٹونےجان دیدی لیکن نظریےسےیوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں، ان کےوزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سب کا، ملیر کے جانثاروں کا بی بی کے کارکنوں کا شکرگزار ہوں، آپ سب استقبال کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں، 4 اپریل کو بھٹو کاچالیسواں یوم شہادت ہے، ہم ہرسال گڑھی خدابخش پہنچتے ہیں، ہم اس سال بھی بڑی تعدادمیں گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، شہید ذوالفقاربھٹو نے آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیر جمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دار پر لٹکادیا، انھوں نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا۔

[bs-quote quote=”کچھ لوگ آج بھی بھٹو شہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو "][/bs-quote]

پی پی چیئرمین نے ذوالفقاربھٹوکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نظم پیش کی ، "وہ قائد عوام تھا، وطن کا افتخار تھا” اور کہا کچھ لوگ آج بھی بھٹو شہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں، ان  کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب آپ کے نواسے کو بھٹو کے نام سے پکارا جاتا ہے تو وزیروں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہا تھا کہ بھٹوکا نواسا الیکشن میں حصہ کیوں لے رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی، میڈیا کی بد ترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کے لیے ہمارے جہاز کو اڑنے نہیں دیاگیا، پشاور میں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے دھاندلی کی ہے، فارم 45 آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمار افارم 45 لاپتہ ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان سے نہیں ہوسکا، کوشش ناکام ہوئی اور20 سال بعد بھٹو اسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کے لیے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویز مشرف کی پیداوار ہیں، جو الیکشن اور دھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل  کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا الیکشن میں ناکام رہےوہ اس طریقےمیں بھی ناکام رہیں گے، نیب مشرف کابنایاگیا ادارہ ہے، 2011 میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نیب کا اہم کردار تھا، نیب کاآج بھی وہی کردارہے، وہ سمجھتےہیں وہ ہمیں ڈراسکتے ہیں؟ وہ ہماری زباں بند کرسکتے ہیں؟ وہ سمجھتے ہیں بلاول بھٹو کا نواسہ  ڈرجائےگا، وہ سمجھتے ہیں ہم انسانی اور معاشی حقوق کادفاع نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کارکن 4 اپریل کوگڑھی خدابخش میں جمع ہوکر پوری دنیا کو پیغام دیں گے، پیغام دیں گے کہ آج بھی بھٹو اور بے نظیر کے کارکن موجود ہیں، ہم مشرف کی آمریت سےنہیں ڈریں گے۔

اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے کینٹ اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا آج بھی شہید بھٹو کا کارکن انسانی حقوق کے تحفظ کےلیےموجودہے، کراچی سے لاڑکانہ تک کا سفر کررہا ہوں، امید ہے کارکن بھی گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا یہ ٹرین مارچ ہے نہ احتجاجی ریلی ہے ، ابھی سے عمران خان کی چیخیں نکل گئی ہیں ، جب ٹرین مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائے گا، کارکنوں کا شکریہ کہ استقبال کرنے آئے ، اپریل کو بھٹو کی برسی ہے اس کے لئے ٹرین کا سفر کر رہا ہوں، کارکن ماضی کی طرح اس برسی میں بھرپور شرکت کریں۔

Comments

- Advertisement -