اشتہار

اتحادیوں کو پیغام ہے ہمت پکڑیں اور آئیں الیکشن لڑیں، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو پیغام ہے کہ ہماری پارٹی کیلیے تیار ہے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، ہم نے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی، اتحادی جماعتوں کو پیغام ہے کہ میدان میں آئیں مقابلہ کریں۔

بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس بھیجی تھی، کمیٹی نے ان کو بتایا بجٹ میں پیپلز پارٹی کا ان پٹ کم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بجٹ پڑھ رہا تھا تو حیران ہوا کہ وفاق نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز نہیں رکھے، وزیر اعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ان کی ٹیم ان کے وعدوں پر عمل نہیں کروا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ ڈالے تو سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز رکھے جائیں، اسحاق ڈار بجٹ پر ہمارے تحفظات دور کریں، یہ ممکن نہیں وزیر اعظم کوئی اوربات کریں اور بجٹ میں کوئی اور بات ہو۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ 4 سال وفاق میں ایک حکومت مسلط رہی، پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کیلیے حکومت میں اسپیس نہیں تھا، گالیاں دینے والے وزیر بن جاتے تھے، پیپلز پارٹی والے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس سلیکٹڈ کو مسلط کیا تھا اس نے جاتے جاتے دہشت گردوں کو واپس بلوایا اور یہاں آباد کروایا، ملک میں ایک بار بھر دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے، پیپلز پارٹی سوات کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام دہشتگردوں کو پیغام ہے کہ ہتھیار چھوڑو ورنہ ہمیں ایک بار پھر آپریشن کیلیے مجبور ہونا پڑے گا، امن کیلیے کسی دہشتگرد کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی دہشتگردی شروع ہوئی ہے اس کو بھی روکنا ہوگا، سیاسی دہشتگردی کا جواب نہیں دیں گے تو بڑھتی رہے گی، 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ملوث لوگوں کو صاف پیغام ہے آپ کو نہیں معاف کر سکتے، ملوث لوگوں کو عبرت ناک سزا دیں گے، ان لوگوں کو معاف کر دیا تو ملک میں رول آف لا نہیں چل سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں