جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو اور شاہ زین بگٹی قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر متفق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ شاہ زین بگٹی نے قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی بجٹ اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کا قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر مکمل اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو نے18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے موقف کوسراہا جب کہ بلوچستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کونظرانداز کرنا سلیکٹڈ حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے، پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونےدےگی۔

اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے دور میں بلوچستان کو آغاز حقوق کا خصوصی پیکج ملا اور پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں