اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نوازشریف کواب پارلیمنٹ یاد آرہی ہے، حکومت تھی تواسمبلی نہیں آتے تھے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو اب پارلیمنٹ کی یاد آگئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرانا چاہتے حالانکہ جب وہ وزیراعظم تھے تو پارلیمنٹ میں آنا گوارہ نہیں کرتے تھے۔

وہ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھٹو کا شہر رہا ہے اور سینٹرل پنجاب میں ہونے والا جلسہ بھی کافی کامیاب رہا جس کے بعد اگلا جلسہ اٹک میں ہو گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میاں صاحب کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ وہ جب حکومت میں تھے تو انہیں پارلیمنٹ یاد کیوں نہیں آئی؟ اور اب آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو یاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کام کرنا چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی نااہلی پر کبھی کسی ادارے کو مورد الزام ٹہراتے ہیں تو کبھی کسی ادارے کو برا بھلا کہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پوری کابینہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح مطابق عمل نہیں کیا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پر رہا ہے اور ملک دہشت گردی کی عفریت سے باہر نہیں آپارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں