اشتہار

بلاول بھٹو کا یونانی ہم منصب سے رابطہ، کشتی سانحے پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کشتی سانحے پر یونان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ یونانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں ساحل پر ہونیوالے کشتی حادثے پر تبادلہ خیال ہوا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ یونانی وزیرخارجہ سے مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور برآمد شدہ لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممراز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ کشتی الٹنے کے حادثے میں 104 لوگوں کو بچایا گیا جس میں 12 کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ 2 پاکستانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 79 لاشیں پانی سے نکالی جا چکی ہیں، 79 لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے، متاثرہ افراد کی فیملیز سے درخواست کی ہے اپنے ڈی این اے سیمپل بھجوائیں، فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز سے لاشوں کی شناخت ہو سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں