بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

’اقتدار کے لیے سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اقتدار کے لیے سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اقتدار کی خاطر گرنے کے لیے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں، پی ٹی آئی آزادی صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں صحافیوں پر مظالم کے خلاف پی پی صحافی برادری کے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے، کے پی صحافت کی آزادی کے لیے ادارے اور پارلیمان کردار ادا کریں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ کے پی میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، متاثرہ صحافی اپنے خلاف مظالم کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ کے پی کو قرار دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں