تازہ ترین

بلاول بھٹو سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی ملاقات

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران شرکاء میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے امید ظاہر کی کہ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون پاکستان اور یورپی یونین دونو ں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے یقینی اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -