جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، بلاول بھٹو نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے کی بہتری کیلئے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہوگیا ، وزیرخارجہ بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ بین الاقوامی تجارتی اورفوجی وفود نے بھی نمائش میں شریک ہوئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی نمائش سے خطاب میرے لئے اعزاز ہے ، بیرون ملک سے نمائش میں شرکت کیلئے آنیوالوں کوخوش آمدید کہتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبردآزما ہے اور ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، موسمیاتی تبدیلی سےپاکستان کافی متاثر ہوا، سیلاب سےلاکھوں افراد متاثرہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سےدیگر ممالک سےتعلقات بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کاپرامن حل خطے کی بہتری کیلئےاہم ہے، پاکستان کے سفارتی تعلقارت مضبوط سے مضبوط ہورہےہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال ترقی کیلئے معاون ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں