اشتہار

عوام تیروں کی بارش کریں شیر کا شکار ہوجائے گا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میں آپ کے لیے شیر کے شکار کا بندوبست کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام تیروں کی بارش کرینگے کہ شیر کا شکار ہوجائیگا، میں جانتا ہوں آپس کی لڑائیاں ہوتی ہیں ٹانگیں بھی کھینچی جاتی ہیں لیکن جب میں وزیراعظم تو سمجھیں آپ وزیراعظم بن گئے کیونکہ میرے امیدوار کی ٹانگ کھینچیں گے تو سمجھیں میری ٹانگ کھینچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام ذاتی مسئلوں کے بجائے ملک اور قوم کے بارے میں سوچیں، کیا آپ چاہتے ہیں وہ چوتھی بار وزیراعظم بنے اور شیر کی سازش کامیاب ہو، میں آپ کےلئے شیر کے شکار کا بندوبست کروں گا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کے ٹیکس کے 1500ارب روپے جو امیروں، اشرافیہ کے پاس جاتے ہیں وہ عوام کو منتقل کروں گا، جیسے قائد عوام اور بیظیر بھٹو کا ساتھ دیا اسی طرح میرا ساتھ دیں میں ڈی آئی خان اور پاکستان کی قسمت بدل دوں گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ آپ میرا ساتھ دیں گے تو کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی، 8 فروری اہم دن ہے جس دن فیصلہ ہوگا کہ اگلے پانچ سال کیسے گزریں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہتے ہیں تو کسی کو بھی ووٹ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیظیر یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے تاکہ روزگار کی تلاش کرنے والے نوجوانوں کو مالی مدد کرسکیں، باقی سیاسی جماعتیں آتی ہیں تو کہتی ہیں کہ پیسہ ہی نہیں ہے، میں نے ان تمام وعدوں کی فنانسنگ کا بندوبست کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں