تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی دنیا بھارت میں حالیہ اسلامو فوبیا کے واقعات کی مذمت کرے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں حالیہ اسلامو فوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا سب سے اہم ہمسایہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ سے اسلامو فوبیا کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے، بھارت میں حالیہ اسلامو فوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور نئی بلندیوں لے جانا چاہتے ہیں، ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی ہے جس میں سرحدی امور اور زائرین کی سہولتوں کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی اور طے کیا گیا کہ دونوں ممالک کےعوام کیلئے اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے۔

ایران سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے جب کہ توانائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کو ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دورہ ایران کا یادگاری البم تحفے میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیرخارجہ بلاول زرداری 2 روزہ سرکاری دورے میں وہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، اپنے ایرانی ہم منصب سیمت دیگر حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

 

Comments

- Advertisement -