پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

نوازاورعمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب اورکپتان ایک ہی سکےکے دو رخ ہیں، منزل نہیں رہنما چاہیئے کہنےوالوں کے پاس نہ رہنما ہےنہ منزل۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے حلقے پی ایس 114 میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اپنے خطاب میں پی پی چیئرمین نے نواز لیگ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پر تنقید کے تیر برسائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں اورمزدوروں کی جماعت ہے جبکہ عمران خان کی تبدیلی صرف ٹوئٹرتک محدود ہے، عمران خان اقتدارحاصل کرناچاہتےہیں۔

خیبر پختونخواہ میں صحت کے نظام کی نجکاری کی جارہی ہے، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں اور لٹیروں کو ساتھ ملا کرآپ نیا پاکستان بنائیں گے؟

میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات میں ہوتی ہے

نواز لیگ کےحوالے سے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات میں ہوتی ہے، ہوشربا مہنگائی نےعوام کی کمرتوڑ دی ہے، میاں صاحب یہ ہےآپ کی ترقی جس کا آپ ڈھول پیٹتےرہےہیں ؟

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ نوازشریف اقتدار سے چمٹےرہنا چاہتےہیں، موجودہ حکمرانوں کوعوام کی نہیں جےآئی ٹی سے بچنےکی فکر ہے، حکومت کو کہا تھا کہ ملک میں وزیرخارجہ لگائیں لیکن انہوں نےنہیں لگایا.

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے فکر مند ہے، انہیں جے آئی ٹی کے سامنے اے سی والے کمرے میں بٹھایاگیا توکہتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے۔

ایم کیو ایم کے پاس نہ رہنما ہے نہ ہی منزل

متحدہ قومی موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منزل نہیں رہنماچاہیئےکہنےوالوں کےپاس نہ رہنماہےنہ منزل، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کراچی میں بہنے والے بے گناہوں کے خون نے اثر دکھانا شروع کردیاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بہت سےلوگ ایم کیوایم کےخوف کی وجہ سےان کے ساتھ تھے، آج بھی کئی لوگ اسی خوف میں دبے ہوئے ہیں۔

سعید غنی امپورٹڈ امیدوار نہیں اسی علاقے کا رہائشی ہے

بلاول بھٹو نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 114 کی عوام نے ماضی میں ن لیگ اور ایم کیو ایم کو ووٹ دیئے ہیں لیکن ایم کیوایم اور ن لیگ نے عوام سے وفا نہیں کی، اس بار آپ لوگ ہمیں موقع دیں ہم آپ کےمسائل حل کریں گے۔

سعید غنی سرمایہ دار یا پیسےوالا نہیں بلکہ ایک مزدور کا بیٹا ہے، ان کامقابلہ سرمایہ داروں سے ہے، سعید غنی اسی علاقےکا رہائشی ہے، امپورٹڈ امیدوار نہیں، آپ نے سعید غنی کو ووٹ دیا تو یہ آپکے مسائل حل کریں گے۔

بلاول بھٹو کا نعرہ ’بھٹو تیرا تیر چلے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں،سڑکیں اورانڈرپاسزبن رہےہیں، پیپلزپارٹی غریبوں کےحقوق کی سیات کرتی ہے، ہماراعوام سےصرف الیکشن کی حدتک رشتہ نہیں ہے، خطاب کے آخر میں انہوں نے نعرہ لگایا کہ
بھٹو تیرا تیر چلے گا، شیر پر بھی، بلے پر بھی، پتنگ پر بھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں