کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نااہل نواز اور ترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامناکرنا چاہیے، بدقسمتی سےپی ٹی آئی اورن لیگ نےہی سیاست کوعدلیہ کےزیرِاثرکیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی قسمت سےمتعلق ایسے فیصلے عوام کو کرنا چاہئیں، بدقسمتی سےپی ٹی آئی اورن لیگ نےہی سیاست کوعدلیہ کے زیرِ اثر کیا، نااہل نوازاورترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔
I am of the belief that it’s the people of Pakistan who should make such decisions about the fate of politicians. Unfortunately it is PTI & PMLN themselves who have forced the judicialization of our politics. Naehal Nawaz & Tareen must now face the consequences of their actions.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 13, 2018
دوسری جانب سپریم کورٹ کے 62 ون ایف کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا کہ نواز شریف کو کہتےرہے کہ ضیا دور کی چیزوں میں ترامیم کریں، نواز شریف نےبات نہ مانی اوراس کا شکارہوگئے۔
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ معاملے کو پارلیمنٹ بھیج دیتی تو زیادہ بہتر تھا، پارلیمنٹ 62 ون ایف پر فیصلہ کرتی تو مناسب تھا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کےتحت نااہل قرار دیا گیا ، شخص مستقل نااہل قرارپائےگا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص اس وقت تک نااہل رہےگاجب تک فیصلہ ختم نہیں ہوجاتا۔