اشتہار

حکومت نے ہرپاکستانی کے گھرپر پٹرول بم گرادیا،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نےہرپاکستانی کےگھرپرپٹرول بم گرادیا، وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےہرپاکستانی کےگھرپرپٹرول بم گرادیا، قیمتیں بڑھانا عوام کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسینومعیشت کےذریعےعوام کو لوٹا جا رہا ہے، عوام غربت کی چکی میں پسے جا رہے ہیں ،حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت فوری کم کی جائیں ورنہ عوامی احتجاج ہونگے، پیپلز پارٹی حکمرانوں کی عیاشیوں کابوجھ عوام پر ڈالنےنہیں دےگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نوازحکومت نے پاکستانی عوام کوقرضوں کے دلدل میں دھونس دیا، وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

اس سے قبل آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھےگی۔

اد رہے کہ گذشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2روپے 49 پیسےفی لیٹراضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں5روپے 19 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی موجودہ قیمت 75.99 روپے فی لیٹر، ہوگئی ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

عوام نے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سےصرف پیڑول ہی نہیں سب کچھ مہنگا ہوجائے گا، عوام نے مطالبہ کیاکہ ٹیکسوں میں کمی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں