کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ’’حکمران جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں اور جب مشکل سے نکل جائیں تو گلا پکڑتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان پارلیمنٹ لارجز میں ہونے والی ملاقات پر طنز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Jb Ye Mushkil main hotay hai tu Poan Pakartay hai or jb Mushkil sy nikaltay hain tu Gala pakrtay hain #NakaamLeague pic.twitter.com/16D6aCQ96J
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 13, 2016
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کر کے پاناما لیکس کے حوالے سے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔
اس موقع پر قائد حزب اختلاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے غیر جانب دار اراکین کا تقرر کیا جائے، حکومت ہر بات کو سازش کہہ کر نہ ٹالے اگر ٹی او آرز کے معاملے میں مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ پارٹی کرے گی۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز کرنا چاہتی ہے، حکومت کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کرلے، ہم وزیر اعظم کو بچانا چاہتے ہیں مگر اس کے لیے مسلم لیگ ن کو آگے بڑھنا ہوگا۔