جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کیلیے استعمال نہ ہونے دے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستحکم و پُرامن افغانستان کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، پُرامن افغانستان جنوبی ایشیائی خطے کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے زور دیا ہے، افغان حکومت سے کہا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کرے۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، افغان حکومت حملے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں