جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملک کو نصیر اللہ بابر جیسے بہادر وزیرداخلہ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے آج پاکستان کو نصیراللہ بابر جیسے ذہین اور بہادر وزیر داخلہ کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے میجر جنرل نصیر اللہ بابر کی چھٹی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہی، بلاول بھٹو نے سابق وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصیر اللہ بابر بہادر سپاہی اور ذہین وزیر داخلہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میجر جنرل (ر) نصیراللہ بابر 1993 سے 1996 تک وزارت داخلہ کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے رہے اور شہید بے نظیر بھٹو کے دست و بازو بنے رہے اور آج بھی ملک کو ان جیسے وزیرداخلہ کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جنرل نصیر اللہ بابر کو ان کی خدمات کی وجہ سے سب سے مضبوط وزیر داخلہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کراچی میں آپریشن کلین اپ کی کمانڈنگ کے دوران شہر کی گلیوں میں اکیلے ہی نکل پڑتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سابق وزیر داخلہ نصیراللہ بابر کی چھٹی برسی کل منائے گی، اور اس موقع پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں