ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جمہوری پاکستان کے لیے والدہ کے مشن پر ہوں، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ جمہوری پاکستان کے لیے والدہ بے نظیر بھٹو کے مشن پر قائم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ والدہ کا مشن خوش حال، مضبوط اور جمہوری پاکستان کا قیام تھا اور میں اس مشن پر قائم ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مضبوط جمہوری پاکستان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ قوم کے بچوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بچوں کے مستقبل کے لیے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا، یہ وہی تھیں جنھوں نے خواتین کو اُن کا جائز حق دلانے کی جدوجہد شروع کی۔

بلاول نے اپنی والدہ اور سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے میزائل پروگرام شروع کیا۔

شہید بینظیر بھٹو کا موازنہ مریم نواز سے کرنا سراسر زیادتی ہے، اعتزاز احسن


انھوں نے کہا کہ 2010 میں آئین کی مکمل بحالی سے بے نظیر بھٹو کے خواب کو تعبیر ملی، خیال رہے کہ ان کا اشارہ اٹھارویں ترمیم کی طرف تھا جس کے ذریعے پی پی نے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کو تمام اختیارات لوٹا دیے تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام 2018 کے انتخابات میں پی پی کو ہی دوبارہ اقتدار میں لائیں گے، کہا عوام کا ووٹ پی پی کے لیے ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں