جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان نئی تقرریوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کو فلاپ شو کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان انقلاب کے ہجوم کو کھینچنے میں ناکام رہے۔

وزیر خارجہ نے کہا: ’عمران خان نئے سربراہوں کی تقرریوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے مایوسی میں استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔‘

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ منتخب ہونے کا ہے۔

بلاول بھٹو نے سوال اٹھایا کہ کب تک خیبر پختونخوا اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں