تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

عمران خان کی سیاست شروع سے ایک تعیناتی کے گرد گھومتی ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست شروع دن سے لے کر آج تک ایک تعیناتی کے گرد گھومتی ہے، انہیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہوگا۔

کراچی میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک اہم تعیناتی پر غیر ضروری سیاست کی جا رہی ہے، آئین و قانون کے تحت معاملے کو چلنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا: ’حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کو ایشو پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ اس سوچ سے باہر نکلنا ہوگا ورنہ جمہوریت ترقی نہیں کر سکتی۔‘

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کل ٹی وی کھولتے ہیں تو زیادہ تر بری خبریں ہی ملتی ہیں، ٹی وی پر سیاسی بیان بازی پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا: ’پاکستان نے دنیا کے بڑے موسمیاتی تبدیلی سانحہ کا حال ہی میں سامنا کیا۔ آج بھی سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے موسمی تبدیلیوں کا عالمی مقابلہ کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ آج تک سیلاب متاثرین مدد کے منتظر ہے، ہماری نمبر ون ترجیح سیلاب متاثرین ہونے چاہییں۔

Comments

- Advertisement -