جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بدقسمتی سے عدلیہ دہری پالیسیوں کے ساتھ چل رہی ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ بھی دہری پالیسیوں کے ساتھ چل رہی ہے، دوغلا نظام نہیں چلے گا، مقدس گائے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان اور عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا وزیراعظم ہوتا ہے تو ججز اپنا ہی نظام بنا دیتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کہا جائے ’ہم انتظار کر رہے ہیں آپ آج جائیں‘، یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ کاغذات پر جعلی دستخط ہوں تو کہا جائے کہ ’کوئی بات نہیں۔‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص کی حکومت بچانی ہو تو قانون ہی بدل دیں، دوغلا نظام نہیں چلے گا، مقدس گائے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کوئی بھی جج صاحب آئے لیکن ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلیے ایک اور مقدس گائے کیلیے الگ قانون ہوتا ہے، پیپلز پارٹی اس نظام کی مخالفت کرے گی، ہم کہتے ہیں ہر پاکستانی پر ایک ہی قانون لاگو ہونا چاہیے۔

نیب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ ایک مؤقف رہا ہے کہ نیب کو بند کرنا چاہیے، نیب قانون غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ پہنچانے اور سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کیلیے بنایا گیا، یہ قانون عدلیہ پر لاگو ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں