لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نوازشریف کو قوم کو پاناما کیس میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک میں کیا ہو رہا ہے اسے عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں.
وہ جہانگیر بدر کی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، بلاول بھٹو نے جہانگیر بدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیاسی کارکنان کم ہیں جو وفاداریاں تبدیل نہیں کرتے اور جہانگیر بدر نے اپنے پورے سیاسی کیریئر ایک وفادار سیاسی کارکن رہے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ جہانگیر بدر کارکنان میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے اور یہی وجہ ہے جہانگیر بدر اپنے کردار کی وجہ سے ہر جیالے کے دل میں زندہ ہیں اور جہانگیر بدر کا کردار ہر جیالے کی میراث ہے، جہانگیربدرکی ثابت قدمی ہرسیاسی کارکن کے لئے مشعل راہ ہیں.
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں سیاست کے نام جو کچھ کیا جا رہا ہے اور جس طرح ایک جماعت بنائی گئی ہے وہ نہایت افسوسناک ہے، پیپلز پارٹی کراچی کو خصوصی توجہ دیتی ہے اور اسی مناسبت سے کراچی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹس شروع کیے ہیں.
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حق ہے کہ کراچی آئیں اور سیاست کریں لیکن وہ یہاں کامیاب نہیں ہو سکیں گے کیوں کہ وہ ایک کٹھ پتلی ہیں اور قرار کراچی کی دوسری کٹھ پتلیوں کی طرح یہ کٹھ پتلی بھی ناکام ہو جائے گی.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔