بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اپوزیشن تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کی بات ہو یا عالمی قوتوں کی سازشوں کی بات، تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مسائل بھول کر ملک و قوم کا دفاع کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ آپ کی جماععت ایک ہی ایشو پر سیاست کرتی ہے، عوام کے اور بھی مسائل ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قیادت کی رہائی اور ریلیف مانگنے کے علاوہ قومی ایشو کو ترجیح دینا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں