اشتہار

بھارت کو بتا دیں اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے۔

نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بن چکا ہے، موجودہ بھارتی حکومت ہٹلر سے متاثر ہے، مودی حکومت گاندھی کے قاتلوں کے نظریے پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا: ’پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بیرون ملک سے معاونت کی گئی۔ دہشت گرد عناصر کو ہمارے ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے۔ جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے، کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے، بلوچستان میں عدم استحکام کے لیے بھی غیر ملکی عناصر سرگرم ہیں، ان دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت اور تربیت کی فراہمی روکنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے، میری والدہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کو دہشت گردوں نے شہید کیا، بے نظیر بھٹو نے دھمکیوں کے باوجود جمہوری جہدوجہد جاری رکھی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ہرگز درست نہیں ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب یا خطے سے تعلق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں