اشتہار

شہباز شریف کا بلاول سے رابطہ : آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے بلاول بھٹو سے اے پی سی کے انعقاد کی تاریخ اور زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں میں اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے اور دیگرامور پر بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور خیرسگالی کا اظہار کیا، شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کم کی جارہی ہے تاکہ کیسز کو چھپایا جاسکے، عمران خان کی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، عوام دشمن بجٹ نے غریب آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پی پی نے ن لیگ کے رویے پراعتراضات اٹھائے تھے اور کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد شہباز شریف کے متحرک نہ ہونے پر پی پی کو اعتراض تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں