ملتان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی اپنی بہن آصفہ بھٹو کی تصویر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصفہ بھٹو کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ماتھے پر پٹی لگی دیکھی جاسکتی ہے۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 4, 2022
خانیوال میں لانگ مارچ کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہو گئیں تھیں، بلاول بھٹو بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ کنٹینر سے نیچے اتر گئے تھے اور انہوں نے اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھ دی تھی۔
مزید پڑھیں: آصفہ بھٹو ڈرون لگنے سے زخمی، بلاول آبدیدہ ہو گئے
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہیدبی بی کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے غلطی سےیاپتہ نہیں جان بوجھ کرایک چینل کاڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا ایمبولینس والےکہہ رہےتھےآصفہ بھٹوزخمی ہیں ٹانکےلگیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے بتایا تھا کہ آصفہ بھٹو نے کہا نہیں وہ لانگ مارچ چھوڑکر نہیں جائیں گی آصفہ بھٹو نے کہا ٹانکے چھوڑیں پٹی کر دیں دوبارہ کنٹینر کے اوپر جاؤں گی آصفہ بھٹوکواسپتال بھجوایاہےتاکہ ان کےزخم پر ٹانکے کیے جائیں وہ پٹی کر کے دوبارہ لانگ مارچ کوجوائن کریں گی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امید ہے کہ آصفہ بھٹو کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ہوگی، دعا ہے لانگ مارچ کے تمام شرکا سلامت رہیں۔