جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

چارٹر آف ڈیموکریسی پر مبنی الائنس بنانا ہوگا: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ نسل کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو حقیقی جمہوریت کا مطالبہ کرنا ہوگا، اور ایک ایسا الائنس بنانا ہوگا جس کی بنیاد چارٹر آف ڈیموکریسی ہو۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی کے میزبان بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا اے پی سی کا فورم جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں، عوام کو اس عذاب سے آزادی دلا کر رہیں گے۔

انھوں نے کہا آج جس اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ہے ہمیں اسی اتحاد کے ساتھ ایک اور الائنس بنانا ہوگا، حکومت اس وقت پارلیمنٹ پر قابض ہے ہمیں اپنے ایوانوں کو آزاد کرانا ہے، اگر ہم ایسا نہیں کر سکتے تو عوام کو کیسے آزادی دلا سکیں گے۔

- Advertisement -

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس، حکومتی وزرا کا ردعمل بھی آگیا

بلاول نے کہا ہم نے جو قربانیاں دی ہیں اس کا حساب لینا چاہتے ہیں، عوام اے پی سی سے صرف بیانات یا معمولی قرارداد نہیں چاہتے، عوام آئین کے تحت ٹھوس لائحہ عمل چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دی

انھوں نے مزید کہا ہمارے سامنے 2 سال کا تجربہ سامنے آ چکا ہے، تاریخ میں کبھی معیشت کی ایسی صورت حال، بے روزگاری اور مہنگائی نہ تھی، دو سالوں میں سوسائٹی اور امن و امان کو نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ذرایع نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں سیاسی قائدین کا اعتماد بحال نہیں ہو سکا ہے، اپوزیشن رہنما تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی پر تقسیم ہیں، پی پی، جے یو آئی ف نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کر دی ہے، جب کہ ن لیگ اور دیگر پارلیمانی جماعتوں نے اسپیکر کے خلاف قرارداد لانے پر زور دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں