اشتہار

’قائد اعظم کے تصورات مشعل راہ ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں کا بابائے قوم کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کے تصورات مشعل راہ ہیں۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں کا بابائے قوم کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ قائداعظم کے تصورات پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج بابائے قوم کے ویژن کی روشنی میں حالات کا جائزہ لینے اور سیاست سے انا، ذاتی مفاد اور نفرت کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے آئین و قانون کی پیروی کریں۔ پی پی نے ہمیں بابائے قوم کے نظریے کی روشنی میں جدوجہد کرنا سکھایا اور پی پی قیادت نے قائداعظم کے پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آج بانی قائد اعظم کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہم کسی بھی ملک کے خلاف ناپسندیدہ عزائم نہیں رکھتے اور سب سے دوستی کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان جبر سے دوچار اقوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت سے گریز نہیں کرے گا۔ پیپلز پارٹی ملک کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق بنانے کیلیے جدوجہد کر رہی ہے۔ مضبوط جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں