اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

’تاریخ ان کیلیے ناگوار ہے جو سمجھتے ہیں ملکی سیاست کرکٹ ورلڈ کپ سے شروع ہوئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اہم پیغام جاری کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 26ویں ترمیم عجلت میں نہیں کی جا رہی بلکہ یہ کافی عرصہ پہلے ہی ہونی چاہیے تھی، جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا کہ آئینی عدالت ملکی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس دراب پٹیل نے آئینی عدالت کی سوچ عاصمہ جہانگیر اور آئی اے رحمان سے شیئر کی تھی جو اس سوچ سے متفق تھے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ارتقا، منشور اور میثاق جمہوریت کیلیے ہمارا عزم ہمیشہ یکساں رہا، ہم کبھی من مانی سے قانون سازی یا آئین میں ترمیم نہیں کرتے بلکہ ہم اپنی نسلوں کیلیے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم میں 1973 کے آئین کی بحالی میں 30 سال لگے، 19ویں ترمیم اور افتخار چوہدری کے فیصلوں کے نقصانات کی دوری میں 2 دہائیاں لگ چکیں۔

’جسٹس دراب پٹیل ان ججوں میں شامل تھے جنہوں نے شہید بھٹو کو بری کیا۔ انہوں نے بھٹو شہید کے عدالتی قتل کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔ جسٹس پٹیل نے ضیا کے پی سی او کے تحت حلف سے انکار اور استعفیٰ دیا تھا۔‘

گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ نے آئینی ترامیم سے متعلق اپنی جماعت کا مسودہ ٹوئٹ میں شیئر کیا تھا اور  26ویں آئینی ترمیم بہتر بنانے کیلیے عوام سے بھی تجاویز مانگ کی تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دیتے ہیں، آئینی عدالت میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی ہو، آئینی عدالت بنیادی حقوق، آئینی تشریح سے متعلق مسائل حل کریگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئینی عدالت وفاقی و بین الصوبائی تنازعات سے متعلق تمام مسائل حل کریگی، تجویز ہے ججز کی تقرری کا عمل، جو ججوں کے ذریعے ہوتا ہے ختم کیا جائے، ججز تقرری میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کے مساوی کردار کے قائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے اپنامسودہ کچھ مہینے قبل حکومت کے ساتھ شیئر کیا، سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنوں اور سول سوسائٹی سے رابطے کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں