تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

’10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے‘

پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 اپریل کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 10 اپریل 1973 کو ہمیں ملک کا آئین ملا۔ 10 اپریل 1986 کو لاہور میں شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال ہوا۔

پی پی چیئرمین نے مزید لکھا کہ 10 اپریل 2022 کے دن ہی ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور 10 اپریل کو ہی ایک سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہو کر پارلیمان سے نکالا گیا۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے آئین کی گولڈن جوبلی پر اپنے پیغام میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1973 کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل اور وفاق کی زنجیر ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کا قوم کو تحفہ اور امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین پاکستان کا حقیقی معنوں میں آئینہ دار اور ہماری قومی یکجہتی واتحاد کی ضمانت ہے۔ آئین بنانے میں کردار ادا کرنے والے تمام سیاسی رہنماوَں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئین کو بنانے اور بچانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تاریخ بے مثال ہے۔ جب سے آئین بنا ہے، اس پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ کچھ قوتوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ عوام کو ان کا حق ملے۔

Comments

- Advertisement -