جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ہونے والے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی جانب سے منائی جانے والی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کل شب پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی ارکان کو ہدایت کی ہے کہ دیوالی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کو ملتوی کردیا جائے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام مسلم اور غیر مسلم پاکستانی دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

یاد رہے کہ سانحہ کارساز کی یاد میں نکالی جانے والی شہدا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی سطح پر 30 اکتوبر کو تاریخ کی سب سے بڑی دیوالی منانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کو ناکام بنانے کی سازش ہیں۔

وزیر اعظم کا سول اسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت *

انہوں نے کوئٹہ سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہے اور وہ ہر بار کی طرح اس بار بھی دہشت گردی کے خلاف پہلے سے زیادہ مزاحمت کرے گی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں کل شب پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جس میں 61 زیر تربیت پولیس اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں