منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو آج دو روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج دو روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے علاقائی طاقتوں کی جانب سے اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج دو روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے۔ اس دورے کو علاقائی طاقتوں کی جانب سے بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو دورے کے دوران روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اگلی سردیوں کے لیے روس سے گیس کا معاہدہ کریں گے، مصدق ملک

واضح رہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے اور اس بنیاد پر علاقائی طاقتوں کی جانب سے اس دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں