جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

بلاول بھٹو زرداری نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کو وعدے پورے کرنا ہوں گے ورنہ ہمارے لیے وزارت رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل مردم شماری اور وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے وعدے پورے نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق نے سیلاب متاثرین کیلیے کیے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ ہم وزارعتیں سنبھال لیں اور سیلاب متاثرین کو حق نہ ملے۔

مردم شماری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب الیکشن ہونے جا رہے ہیں اس وقت ڈیجیٹل مردم شماری کا اعلان ہونا مسئلے کا حل نہیں، جب ڈیجیٹل مردم شماری کا مجھے نہیں پتا تو عوام کو کیسے پتا ہوگا؟ ہم اس قسم کی نہیں بلکہ جائز مردم شماری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلیے الیکشن پرانی مردم شماری پر ہو رہے ہیں، اسی طریقے سے ڈیجیٹل مردم شماری ہونی ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کو قبول نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مردم شماری میں اپنے طریقے سے گننا ہے تو سندھ حکومت ساتھ نہیں دے گی، اس طرح مردم شماری کرنی ہے تو آئیں خود کریں، مردم شماری کی بنیاد پر ہی صوبے کو اس کا حق دیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعتراض نہیں سنے گئے تو سندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں