پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سہیل بٹ کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بابر سہیل بٹ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر جائیں گے، قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کرا یا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور لکھو ڈیر کے علاقہ میں ایک روز قبل فائرنگ سے قتل ہونے والے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت کےلیے پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

بلاول بھٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اہل خانہ کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بابر سہیل بٹ کا قتل نہایت افسوسناک واقعہ ہے اور اس سے قبل شوکت بسرا پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لواحقین کوانصاف کے لیے ہر فورم پر جائیں گے اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گی۔

پنجاب حکومت کسی بھی واقعہ کے بعد فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی بنا دیتی ہے لیکن نتائج نہیں نکلتے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ندیم افضل چن ، ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں