تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے”

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک بل پر پارلیمنٹ کے ہاتھ باندھے گئے ہیں یہ بل ہمارے نیوکلیئر پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت منی بجٹ پاس کرتےہوئے ٹیکسز خاتمےکے وعدوں سےمکر گئی، سولر پینل سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس واپس نہیں لیا، اب منی بجٹ کے بعد ملک میں تاریخی غربت ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلا جائے اسی لئے 27 فروری کو کراچی سے حکومت کے خلاف نکلیں گے، ہم ان کے حلقے اور ان کے اتحادیوں کے حلقوں میں عوام کو سچ بتائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی غیر جمہوری اقدام نہیں کریں گے،حکومت کو جمہوری طریقےسےگھربھیجیں گے، قوم کو صدارتی نظام کی بتی کےپیچھےلگانےکی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم مہنگائی،بیروز گاری اور آئی ایم ایف بجٹ سےتوجہ نہیں ہٹنےدیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل پر پارلیمنٹ کے ہاتھ باندھے گئے ہیں، پاکستان کے دفاع کا بجٹ اب اسٹیٹ بینک میں ہوگا، یہ بل ہمارے نیوکلیئر پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتاہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو سب سے پہلے عوام کو دیکھنا پڑتا ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی طرف دیکھا، اپوزیشن کی جدوجہد ہےکہ لانگ مارچ سے حکومت پر دباؤ آئے گا، میرا مؤقف تھا مارچ دور ہے ہم نے 27فروری کو نکلنے کا فیصلہ کیا، اب وہ اپنے مؤقف سے ہٹ رہے ہیں اور میرے مؤقف پر آرہے ہیں، اپوزیشن ہمارے نکتےپر آجائے تو قوم کو حکومت سے نجات دلا سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے اعتراف کیا کہ لانگ مارچ پر عوام کو نکالنا مشکل ضرور ہوگا مگر امید ہے وہ آئیں گے، پیپلزپارٹی کے تمام تقاریب میں عوام نے بھرپور طریقے سے شرکت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -