اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے جس میں ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور جمہوریت وپارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس ملاقات میں بلاول بھٹو نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے یہ آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔ پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی اشاریے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی نظر آ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں