اشتہار

بلاول بھٹو کی سیکریٹری جنرل یواین سے ملاقات، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوتریس سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سیکریٹری جنرل یواین سے ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو کی انتونیوگوتریس سےملاقات یواین ہیڈکوارٹرز نیویارک میں ہوئی۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

بلاول بھٹونے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور سیلاب متاثرین کی امداد پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بن چکا ہے، موجودہ بھارتی حکومت ہٹلر سے متاثر ہے، مودی حکومت گاندھی کے قاتلوں کے نظریے پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بیرون ملک سے معاونت کی گئی، دہشت گرد عناصر کو ہمارے ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے۔ جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں