بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

اپوزیشن نے کلبھوشن آرڈیننس پیش کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بلاول کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے کلبھوشن آرڈیننس پیش کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے آج قومی اسمبلی میں کلبھوشن آرڈیننس پیش کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

انہوں نے لکھا کہ طالبان دہشت گرد، بھارتی پائلٹ، بی آرٹی، بلین ٹری اور پوسٹ آفس میں کرپشن کی گئی، سب کو پی ٹی آئی نے ایمنسٹی دی۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ اب تحریک انصاف کلبھوشن کو ریلیف دینا چاہتی ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، انہوں نے طالبان احسان اللہ احسان کو این آر او دے دیا۔ کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کی پاراچنار میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں، نیب پر عمل نہ کرنے سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں