تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’آمرانہ سوچ پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کے موقع کی تلاش میں رہتی ہے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آمرانہ سوچ پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کے موقع کی تلاش میں رہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عالمی یوم صحافت پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ آمرانہ سوچ پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کے موقع کی تلاش میں رہتی ہے اور یہی سوچ آزادیِ صحافت کا گلا بھی دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ میڈیا کی آزادی پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم وانتشار کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلیے پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا اتحاد ہمیشہ سدا بہار اور مضبوط رہا ہے۔ شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے صحافت پر عائد کالے قوانین کا خاتمہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف پاکستان میں بدترین میڈیا ٹرائل ہوتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود پی پی پی کبھی آزادی صحافت پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا حزب اختلاف میں آزادی صحافت کے حوالے سے ہمیشہ دوٹوک موقف اختیار کیا اور پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی و صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

وزیر خارجہ نے عالمی یوم آزادی صحافت پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صحافت پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی تنظیموں سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں پر مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز صحافیوں کو قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ وہاں اب تک متعدد صحافی حق گوئی کی پاداش میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے تجویز دی کہ سال میں ایک دن مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے یکجہتی کے دن کے طور پر بھی منایا جانا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -