اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج ‘پیپلز بس سروس’ کا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج پیپلز بس سروس کا باضابطہ افتتاح کریں گے، بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ماڈل کالونی سے ٹاور تک بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

شہر میں7 روٹس پرمرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی ، شاہراہ فیصل پر مختلف مقامات لال رنگ کی مارکنگ کرکے بس اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئےصوبائی منصوبوں پراب خاص توجہ دی جائے گی ، کراچی ٹرانسپورٹ میں خودکفیل ہوگا، سندھ حکومت وسائل استعمال کرے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیٹرول ،ڈیزل مہنگا ہے عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے ، بس سروس میں خواتین اور بزرگ افراد کیلئے الگ نشستیں ہوں گی ، سندھ حکومت نے این آرٹی سی کمپنی کیساتھ بسوں کی مینٹیننس کا معاہدہ کیا، روٹ طے ہوچکے، جہاں سڑکیں ٹھیک ہیں وہیں بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر چھوٹے اور بڑے شہروں میں بس سروس چلائی جائے گی ، جس میں سب کا کرایہ کم سے کم 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہوگا، جہاں جہاں بس اسٹاپ بنیں گے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

گزشتہ روز مشیر قانون و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بس اسٹیشنز پرجاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کےوژن پرکام جاری ہے، عوامی خدمت جاری رہےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں