تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخصیت قرار

نیویارک : سال 2016 میں دنیا کا نمبر ون ارب پتی کون ہے ؟ امریکی میگزین فوربز کی لسٹ نے سب بتا دیا، 2016 بھی بل گیٹس کے نام رہا اور بل گیٹس دنیا بھر میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے شخص بن گئے۔

امریکی میگزین فوربس نے سال 2016 کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ،جس کے مطابق آئی ٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 83.9 بلین ڈالر رہی اور اس طرح وہ دنیا کے امیر ترین شخصیت قرار پائے۔

bill

گزشتہ برس بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 ارب ڈالر تھی جس میں رواں برس کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ 22 برسوں میں یہ 17 واں موقع ہے، جب بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اسپین کے امانسیو اورٹیگا ملبوسات بنانے والی کمپنی زارا کے مالک امانکیو اورٹیگا 67 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

2

برکشائر ہیتھ وے انکارپوریشن کے چیف وارین بافیٹ 60.8 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔

3

میکسیکو ٹیلی کمیونیکیشنز کے چیئرمین کارلوس اسلیم ہیلو 50 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

4

ایمزون کے سربراہ جیف بیزوس پانچویں نمبر پر ہے ، انکے اثاثوں کی مالیت 45.2 ارب ڈالر رہی، یہ پہلا موقع ہے جب جیف بیزوس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

jeff

فیس بک کے بانی 31 سالہ مارک زکربرگ 16 ہویں سے سیدھا چھٹے نمبر آگئے، ان کے اثاثوں کی مالیت 44.6 ارب ڈالر رہی۔

6

دنیا کے امیر ترین افراد کی اپنی 30 ویں سالانہ فہرست میں فوربس نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد ایک ہزار 810 ہے جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 6.5 ٹریلین ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ارب پتی شخص کے اوسط مجموعی اثاثے کی مالیت گزشتہ برس کی نسبت کم رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -