تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

آرٹیکل 62 سے ’صادق و امین‘ کا لفظ نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 سے لفظ ’صادق و امین‘ نکالنے کی ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔

آئینی ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ صادق و آمین کی جگہ راست گو اور وفا شعار کے الفاظ لکھے جائیں۔

ترمیمی بل کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے صادق اور امین کا لفظ نہیں ہونا چاہیے، صادق اور امین کا لفظ نبی کریم ﷺ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

حکومتی رکن نے کہا کہ کسی بھی ممبر کی نااہلی کا طریقہ کار تو آرٹیکل 63 میں دیا گیا ہے، آئین میں آرٹیکل 62 ون ایف جنرل ضیا الحق نے شامل کیا تھا۔

سینیٹ نے ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

Comments

- Advertisement -